عمران خان کو فراہم سیکیورٹی ہی انہیں ضمانت ختم ہونے پر گرفتار کرلے گی، رانا ثنااللہ

0 222

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی کا حصہ بننے والے پولیس اہلکار ضمانت ختم ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کو گرفتار کر لیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں وزیر داخلہ نے عمران خان کی پشاور سے اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والا پارٹی کا ‘آزادی مارچ’ اسلام آباد میں اچانک ختم ہونے کے بعد واپس خیبر پختونخوا آگئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی جانب سے تب سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی ختم کردی گئی ہے۔

رانا ثنااللہ نے آج اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ ’عمران خان نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق ان کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.