بشریٰ انصاری کا مسرت نذیرسے کیا تعلق ہے؟

0 180

باصلاحیت اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے فالوورز پردلچسپ انکشاف کرتے ہوئے مقبول گلوکارہ مسرت نذیر کے ساتھ اپنا رشتہ بتایا ہے۔

احسن خان کے پروگرام “ ٹائم آؤٹ ود احسن خان “ میں شریک بشریٰ انصاری نے ایک سیگمنٹ کے دوران پرچی نکالی جس پر مسرت نذیر کا نام لکھا تھا۔

بشریٰ نے بتایا کہ مسرت نذیرمیری چاچی ہیں کیونکہ ان کے شوہرڈاکٹرارشدمجید میرے والد کے فرسٹ کزن ہیں۔

ماضی میں مسرت کے کئی گانوں پر پیروڈی کرنے والی بشریٰ انصاری نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کرشماتی شخصیت کی مالک ہیں ، میں نے ان کےعلاوہ سبھی خوبصورت خواتین کی پیروڈی کی جن میں سلمیٰ آغا، طاہرہ سعید، میڈم نورجہاں اور دیگرشامل ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مسرت نذیرکا مقبول ترین گیت لونگ گواچا انہی کے انداز میں سنایا۔

اداکارہ نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے ان کی 2 بیٹیاں نریمان اورمیرا انصاری ہیں۔ اس جوڑی کی طلاق کو تقریبا 7 سال گزرچکے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے 50کی دہائی میں بطورچائلڈ سٹارکیریئر کا آغاز کیااس کے بعد انہوں نے مشہورکامیڈی ڈرامہ ‘‘ففٹی ففٹی’’ میں ادکاری کے جوہر دکھائےجبکہ گلوکاری میں بھی وہ کسی سے کم نہیں، اداکارہ ان کے مشہورڈراموں میں سیٹرڈے نائٹ لائیو، آنگن ٹیڑھا، نیلی دھوپ، کچھ دل نے کہا، امرائو جان ادا، مہرالنساء اوردیگرشامل ہیں۔ انہوں نے فلم جوانی پھرنہیں آنی اور ہومن جہاں میں بھی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

اداکارہ کو آخری بار ڈرامہ سیریل زیبائش میں دیکھا گیا جس کی کہانی انہوں نے خود تحریرکی تھی، اقبال حسین کی ڈائریکشن میں اس ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں اسما عباس، زارا نورعباس،اسد صدیقی ، شبیرجان شامل تھے ۔

خدمات کے اعتراف میں بشریٰ انصاری کوحکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیازسے بھی نوازاجاچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.