وزراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100ارب بحالی پیکج کا اعلان کردیا

0 139

(امروز نیوز)
کراچی : وزراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100ارب بحالی پیکج کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی تین سالوں میں نالوں کی صفائی،صاف پانی، سیوریج سسٹم ،سالڈ ویسٹ، ٹرانسپورٹ، سڑکوں اور بی آرٹی کی لائنز کے مسائل کو حل کرے گی،یہ تمام کام اسی پیکج میں کیے جائیں گے، پیکج وفاق اور سندھ نے ملکر دیا ہے۔

انہو ں نے وزیراعلیٰ سندھ اورگورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام مسائل کے حل کیلئے پی سی آئی سی کمیٹی قائم کی ہے۔اس میں سب اسٹیک ہولڈرزشامل ہوں گے،فوج کا بڑا کردار ہے،دنیا میں جتنے بھی سیلاب آتے ہیں، اس میں فوج بڑھ چڑھ کر کامکرتی ہے، کیونکہ فوج منظم ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے تاریخی پیکج 1100ارب کا لے کر آئے ہیں، اس میں وفاق اور صوبہ ملکر فنڈ دے رہا ہے۔

کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں اگلے تین سالوں میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے، نالوں کا مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالے صاف کرے گی۔ سیوریج سسٹم کراچی کا بڑا مسئلہ ہے، اسی طرح سالڈ ویسٹ بھی بڑا ایشو ہے، گیارہ سو ارب کے پیکج سے اس کو بھی ٹھیک کریں گے، کراچی کے ٹرانسپورٹ، سڑکوں اور بی آرٹی کی لائنز کو بھی اسی پیکج سے ٹھیک کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.