کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا
کراچی (امروز نیوز)کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا پہلا پرومو سامنے آگیا ۔سیزن 12 میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، حدیقہ کیانی، ابرارالحق، عائمہ بیگ، شجاع حیدر، علی سیٹھی، فرید آیاز، فریحہ پرویز، کاشف دن، نمرا رفیق، قراةالعین بلوچ، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، عمیر جسوال، زیب بنگش، ذوئی ویکاجی جیسے گلوکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کو وائٹل سائنز کے ممبر روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔