اساتذہ کے عالمی دن پر اساتذہ کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، نور محمد دمڑ

0 170

ہرنائی(امروز نیوز)صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ساتذہ کا احترام اور عزت صرف ایک دن ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو انکی علمی،ادبی اور قومی ذمہ داری اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرناہے ۔ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اساتذہ کا کردار ہمیشہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عالمی یوم اساتذہ سلام ٹیچر ڈے کے نام پر ہرسال 5اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس دن کو منا نے کا مقصدپاکستان میں اساتذہ کی اہمیت کو ا±جاگر کرنا ہے اور حکومتی سطح پر عام لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ استاد کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی یافتہ نہیں بن سکتااور نہ ہی کوئی ملک اس کے بغیر ترقی کر سکتا ہے استاد کی قدرومنزلت کے حوالے سے دین اسلا م کے ساتھ ساتھ غیر مذاہب بھی انکار نہیں کرتے بلکہ نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ بے شک مجھے معلم بناکر بھیجا ہے یعنی کہ استاد کو نبی اکرمﷺ سے نسبت حاصل ہے پیشہ معلمی پیغمبر انہ پیشہ ہے دنیا میں جتنے بھی معاشی و معاشرتی انقلاب آئے ا±ن سب کے پیچھے استاد کی سوچ کا رفرما تھی یہی وجہ ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی استاد کو ترقی کا زینہ تصور کرتے ہوئے ا±سے اعلیٰ مقام دیتے ہیں اور استاد کو بعض ممالک میں ججز ، سیاستدانوں ، افواج کے برابر بلکہ بہتر درجہ دیتے ہیں یہاں تک کہ استاد کے سایہ پر چلنابھی استاد کی بے حرمتی تصور کرتے ہیںدنیا میں اسلامی معاشرے کی بنیاد نبی اکرمﷺ نے بطور معلم رکھی۔چین ، جاپان ، ملائیشیا ءسب کی ترقی کے پیچھے بھی استاد ہے غرض کہ استاد کی اہمیت سے انکار سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔استاد تعلیمی نظام کی اساس ہے اوراس کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی سی ہے صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کےلئے ہمیشہ سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز صوبائی کابینہ میں اساتذہ کادرینہ مسئلہ کنوینس الاونس کا اعلان کردیا گیا دیگر جائز مطالبات حل کےلئے صوبائی سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.