ملک میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات اٹھا رہے ہیں، عارف علوی

0 140

پاکستان کی کاروبار میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں 136ویںسے 108ویں پوزیشن تک بہتری آئی ہے، ملک میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آ با د /کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاروبار میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں 136ویںسے 108ویں پوزیشن تک بہتری آئی ہے، ملک میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ، کاروبار اورسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کے فروغ کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے اسلام آ با د میںایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فداحسین دشتی ، سنیئر نا ئب صدر محمد ایوب مر یا نی ،سابق نائب صدر حا جی اختر کا کڑ و دیگر کی سر برا ہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے وفدنے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلو چستان میں صنعت و تجا رت ، زراعت ، گلہ با نی و دیگر شعبوں سے وابستہ افرادکو درپیش مشکلات سے آ گا ہ کیا اور کہا کہ بلو چستان میں بے روزگا ری کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ صنعت و تجا رت سمیت دیگر پیداواری شعبہ جا ت کو ترقی دینے کا سامان کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ کا روبا ری تعلقات میں بہتری پا کستان اور بلو چستان کی معاشی ترقی کی ضا من ثابت ہو گی ، انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے زراعت سے وابستہ افراد بلو چستان اور ملک کے دیگر اکا ئیوں کی پھلوں اور سبزی جا ت کی ضروریات پوری کر تا ہے یہاں کے فروٹس اور سبزی جا ت اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے کہا کہ کا نکنی کا شعبہ صو بے اور ملک کی ریونیومیں اضا فہ اور معدنی ضروریات کو پورا کر نے میں معاون ثا بت ہو رہا ہے اس شعبے کو بھی جدید خطوط پر استوار کر نے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ،کاروبار میں آسانی کیلئے کیے جانے والی اصلاحات سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کاروبار میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں 136سے 108ویں پوزیشن تک بہتری آئی ہے جو کہ خوش آئند اور حوصلہ افراءہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبا ر اور انڈسٹری کی سہولت اور استحکام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں،

حکومت نے تاجر برادری اور معاشرے کے کمزور طبقات کو کورونا کی عالمی وبا ءکے دوران ریلیف فراہمی کے لئے اہم اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کے فروغ کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے مختص کیے گئے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفد کی جا نب سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.