کسانوں کی حمایت پر سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار

0 270

اترپردیش(امروز ویب ڈیسک)بھارت میں 8 کسانوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماﺅں کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران 8 کسانوں کی ہلاکت پر اظہار یکجہتی کے لیے جانے والے رہنماﺅں نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماﺅں کو گرفتار کرلیا گیا

۔دریں اثناءپولیس نے اترپردیش، پنجاب بارڈر کو بند کرکے پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا ، لکھنو میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.