سخاوت ناز کی فلم ایڈیٹنگ کے مرحلے میں داخل

0 131

لاہور(امروز نیوز)نامور کامیڈین سخاوت ناز کی فلم ” گول گپے “ شوٹنگ کے بعد ایڈیٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ فلم میں سخاوت ناز نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ ” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سخاوت ناز نے کہا کہ یہ انتہائی اچھوتے موضوع پر مبنی فلم ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ” لو ان لاہور “ سمیت تین فلموں میں کام کر رہا ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کی پیشکش بھی ہوئی ہے اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے حتمی طے پا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلا پاکستانی اداکار ہوں جس نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کیا تھا اور اس میں میرے ساتھ جمی شیر گل،نیرو باجوہ،سرگن مہتا سمیت دیگر نے کردار نبھائے تھے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہونے کی وجہ سے ہدایتکار کو فلم میں سے میرے کردار کونکالنا پڑا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.