” پری زاد “میں کام کیلئے خود کو مزید سمارٹ کرناپڑا‘ اثنا شاہ

0 140

ڈرامے کی کہانی حقیقی معنوںمیں دل کوچھوجانے والی ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو
لاہور( امروز ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ اثنا شاہ نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” پری زاد “میں کام کرنے کے لئے خود کو مزید سمارٹ کرناپڑا ہے

اور اس کے لئے میں نے بڑی محنت کی ہے ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایکسر سائز کرتے ہوئے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامے کے کردار کےلئے مجھے خود کو مزید سمارٹ کرناتھااوراس کےلئے میں نے غیر معمولی محنت کی اوراس کے نتائج بھی سامنے آئے

۔ انہوںنے کہا کہ ڈرامہ سیریل ” پری زاد “ کی کہانی حقیقی معنوںمیں دل کوچھوجانے والی ہے ۔ سب کرداروںنے بڑی خوبصورتی سے کردارنبھائے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس پراجیکٹ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.