حکومت کی جانب سے تعلیمی ترقی کے دعوے لفاظی ہیں، غلام نبی مری
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو آفیسرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی و احد تعلیمی دانش گاہ جامعہ بلوچستان میں مو جو دہ داخلہ پا لیسیوں سے لیکر تعینا تیوں تک میرٹ کی پا ما لی کا سلسلہ جاری ہے
جامعہ کی انتظامیہ کی جا نب سے بغیر اشتہارمشتہر کئے 54خا لی آ سا میوں پراپنے من پسند افراد کی بھر تیاںقا نو نی بے ضا بطگیوں اور میرٹ کی پا ما لی کا مظہر ہے اس طرح کے اقداما ت سے نا صرف جامعہ مزید مالی بحران کا شکار ہوگا بلکہ اہل اور با صلا حیت مقامی بے روزگار نو جو انوں کی بھی حق تلفی کی گئی ہے۔ جس کی ہم کسی صورت اجا زت نہیں دیں گے اور نا ہی اس مسئلے پر خاموش تما شائی کا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی
کی تاریخ 31دسمبر ہے جبکہ جامعہ کے ملازمین آج بھی تنخواہوں سے محروم ہیں جس سے پروفیسرز ، آفیسرز سمیت دیگر ملازمین میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے مالی بحران کے باوجود سفارش کی بنیاد پر غیر اعلانیہ کی گئی آسامیوں پربھرتیاں سمجھ سے بالاتر ہیں دوسری جانب سے ملازمین کے پروموشن کی سلسلے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جامعہ بلوچستان انتظامیہ ایک سال گزرنے کے باوجود پروموشن کمیٹی کی ایک میٹنگ نہیں کراسکی کچھ عرصہ پہلے انتظامیہ نے آفیسر ز اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کئے جس میں یہ طے پایہ کہ 75فیصد پروموشن دی جائے گی
لیکن افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ اپنے کئے گئے وعدے سے مکر گئی ہے اپ گریڈیشن میٹنگ ہونے کے باوجود اس کے منٹس کا اجرا بھی نہیں کیا جا رہا۔ جامعہ بلوچستان انتظامیہ نے پروموشن کو اس قدر پیچیدہ مسئلہ بنادیا ہے تاکہ جامعہ کے ملازمین اپنے پروموشن کا حق حاصل نہ کر سکے اور اکثر ملازمین سالہا سال خدمات انجام دینے کے باوجود اسی گریڈ میں ہی ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں جو کہ ان کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ انتظامیہ کی اقربا پروری اور من مانیوں کے ہوتے ہوئے تعلیمی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔حکومت کی جانب سے بھی تعلیمی ترقی کے دعوے صرف لفاظی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نظر نہیں آتا ۔
آج صوبے کا واحد تعلیمی دانش گاہ اقتصادی معاشی بحران سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی قیمت پر صوبے کی واحد تعلیمی درسگاہ کو تباہ نہیں ہونے دے گی بلکہ اس سلسلے میں ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی بھی ناانصافی قابل قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو آفیسرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے جامعہ میں ہونے والی باقاعدگیوں کی نہ صرف نشاندہی کرائیں بلکہ اس سلسلے میں مشترکہ طو رپر جدوجہد کرے تاکہ ان کے مسائل فوری طور پر حل ہوسکیں ۔