جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی مقبول

0 317

میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں کیونکہ میرے مداح میری طاقت ہیں، فالوورز کے نام پیغام
کراچی (امروز ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔انسٹاگرام پر جنت مرزا کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے فالوورز کےلئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

جنت مزرا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ا±ن کے ہاتھ میں کچھ غبارے ہیں جبکہ وہ اپنے دو ملین فالوورز کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔ٹک ٹاک سٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں

کیونکہ میرے مداح میری طاقت ہیں‘۔ا±نہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس طرح سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ‘۔جنت مرزا نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.