ایوان صدر کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط

0 51

اسلام آباد : ایوان صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ خط میں الیکشن کمیشن کو 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 5 اور آرٹیکل اے 224 (2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.