آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

0 19

 ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار وموسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے انجینئر ریاض الدین شیخ سے شادی کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار وموسیقار نے اپنی بیٹی کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اے آر رحمان نے نئے جوڑے کے لیے دعا کی اور مبارک دینے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب دلہن نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا کہ جس دن کا بے صبری سے انتظار تھا وہ آگیا۔

مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اے آر رحمان اور ان کی بیٹی کے لیے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.