سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ تعلقات پر پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی

0 108

ممبئی بھارت کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان سے تعلقات پر خاموسی توڑ دی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پلک نے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر نہایت سنجیدگی سے روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سرخیوں کا موضوع بنانا نہیں چاہتیں۔پلک نے کہا میں اپنے کیریئر کے اس نازک مرحلے پر ہوں جہاں اپنی شناخت بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ میری رومانوی زندگی میری محنت پر حاوی ہوجائے۔ پلک کے مطابق جب کوئی اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہا ہو تو لو اسٹوری کی سرخیاں اس کی اصل کامیابی کو پس منظر میں دھکیل دیتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی کے معاملات میں دوسروں کی رائے یا مداخلت برداشت نہیں کرنا چاہتیں۔ میری ذاتی زندگی میری اپنی ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ یہ نجی ہی رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.