ریٹائرڈ فیڈرل لیویز اہلکاروں کی پنشن و تنخواہوں سے متعلق اجلاس، پالیسی فارمولا طے پا گیا

0 248

کوئٹہ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کا کڑ ، اسپیشل سکریٹری داخلہ عبد الناصر دوتانی، ڈی جی لیویز عبد الغفار مگسی اور فیڈرل لیویز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ اجلاس کابینہ کے میٹنگ کے تسلسل میں ہوا جسمیں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کمیٹی کی سربراہی بھی صوبائی وزیر خزانہ کو تفویض کی گء تھی ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل لیویز کے اٹھارویں ترمیم کے بعد انکی پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کی زمہ داری بنتی ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ریٹائرڈ لیویز اہلکاروں کے مسائل حل کرسکے۔انہوں نے کہاکہ کیمیٹی میں یہ فارمولا طے کیاگیاہے کہ پچاس سال سے کم عمر والوں کو صوبائی لیویز میں ضم کرکے اس کا حصہ بنایا جائے گا اور پچاس سال سے زیادہ عمر والوں کو لم سم فنشن دے کر با عزت طور پر ملازمت سے فارغ کیا جائے گا اور ان کے خدمات کو ہم ہمیشہ کے لیے سراہتے ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کا زیادہ تر حصہ عوام کی حفاظت کے لیے صرف کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.