سردار اختر جان مینگل سے رابطے جاری ہیں جلد حکومت کے خلاف دم دما مست قلندر کرینگے،مولانا غفور حیدری

0 135

اوتھل:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری و سینیٹر سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کیلئے مشکل وقت آگیا ہے کسی بھی وقت حکومت گر جائیگی اپوزیشن کے پاس دانے پورے ہوگئے ہیں اور کسی بھی وقت وفاقی و صوبائی حکومت گر سکتی ہے قی و صوبائی حکومت بلوچستان ہوا کے ایک جھونکے پر کھڑی ہے اگر ہوا تھوڑی تیز ہوئی تو حکومت باآسانی سے گر جائیگی سردار اختر جان مینگل نے حکومت سے الگ ہوکر اچھا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد میں مسجد کو شہید کرکے مندر بنایا جارہا ہے یہ ہے ریاست مدینہ عمران خان کے تمام دعوے جھوٹے ہیں جلد آل پارٹیز کانفرنس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگے سی پیک سے ترقی ضرور ممکن تھی مگر موجودہ نااہل حکمرانوں نے سی پیک کا کام ہی روک دیاموجودہ عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا ہے بجٹ کو فری ٹیکس کا نام دے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے اگر مزید بھی اپوزیشن جماعتوں نے سستی کی تو عوام کبھی معاف نہیں کریگی سردار اختر جان مینگل سے رابطے جاری ہیں جلد حکومت کے خلاف دم دما مست قلندر کرینگے سردار اختر مینگل کے الگ ہونے سے حکومت کیلئے مشکل پیدا ہوچکی

Leave A Reply

Your email address will not be published.