کیم کارداشیان اور پیٹے ڈیوڈسن کی راہیں جدا
امریکی فیشن آئیکون Kim Kardashian اورPete Davidson اب صرف اچھے دوست ہیں ، نو ماہ کےتعلق کے بعد دونوں اسٹارز نے اپنی راہیں علیحدہ کر لیں
لانگ ڈیسڈنس ریلشن شپ اور مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے دونوں نے اپنے تعلق کو خوشگوار طریقے سے ختم کر لیا
کیم اور پیٹے اکتوبر 2021 میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں بندھے۔ یہ جوڑا مارچ 2022 میں انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر ایک ساتھ نظر آیا ۔ میٹ گالا2022 میں بھی کیم اور پیٹ نے ریڈ کارپیٹ میں ایک ساتھ ہی انٹری دی اور خبروں میں رہا
پیٹے اپنی فلم Wizards کے سلسلے میں آسٹریلیا میں زیادہ تر وقت گزارتے ہیں جبکہ کیم اپنے چار بچوں کے ساتھ لاس انجیلس میں موجود ہیں
مارچ 2022 میں کیم کے سابقہ شوہر کنیے ویسٹ سے علیحدگی کے بعد عدالت نے کیم کو قانونی طور پر سنگل قرار دیا ۔
کیم اور کنیے کا طلاق کا تنازعہ کافی عرصے تک جاری رہا۔ کیم اور کینے کے چار بچے ہیں