پورا بلوچستان خشک سالی کے لپیٹ میں ہے، شاہینہ کاکڑ

0 146

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر ورکن بلوچستان اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہاہے کہ قلعہ سیف اللہ ،پشین ،زیارت اور لورالائی میں خشک سالی نے ڈھیرے ڈال دئےے ہیں ،پانی کی قلت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی کرنے پرمجبور ہیں ،مذکورہ تمام اضلاع میں خشک سالی ڈکلیئر کی جائیں ۔یہ بات انہوں نے مسلم باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شاہینہ کاکڑ نے کہاکہ ضلع قلعہ سیف اللہ بلکہ پورا بلوچستان خشک سالی کے لپیٹ میں ہے ضلع قلعہ سیف اللہ جو زراعت کے حوالے سے اپنے پہنچان رکھتا ہے

لیکن پانی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے علاقے کے لوگوں کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے کہ یہاں کے رہنے والے لوگ پینے کے پانی دور دراز علاقوں سے لانے پر مجبور ہے یہاں کے لوگ ہر لحاظ سے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے علاقے کے لوگ پانی نہ ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں وزیراعلی بلوچستان ،گورنر بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع پشین، ضلع زیارت، ضلع لورالائی اور ضلع قلعہ سیف اللہ کو خشک سالی میں ڈیکلیئر کرے تاکہ علاقے کے لوگ سکھ کا سانس لیے کیونکہ حکومت کا ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنائے اور لوگوں کے ساتھ تعاون کرے فخر افغان باچاخان نے ہمیں انسانی خدمت کا اور بھائی چارے کا درس دیا ہے

اور عوامی نیشنل پارٹی کا رکن کا فرض بنتی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد اور اپنے محلے میں ہرلحاظ سے حسب توفیق لوگوں کے خدمت جاری رکھے اور ہر انسان کا فرض بنتا ہے اور خاص طور پر وزیراعلی بلوچستان ،گورنر بلوچستان، وزیر زراعت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ علاقے کو مدنظر رکھ کر اپنا فرض بھی ادا کرے اور اپنی طرف سے اور پارٹی کے طرف سے علاقے کے عوام کو یقین دلاتی ہوں کہ انشا اللہ زندگی کے ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہونگی اللہ تعالی کرے کہ اس علاقے پر پہلے کی طرح برف باری ہوجائے تو پھر غم اس بات کی ہے کہ علاقے کے لوگ کا مالی حالت بہت کمزور ہے توآخر میں ایک بار پھر اپیل کرتی ہوں کہ وہ پوری بیلٹ کو خشک سالی میں ڈیکلیر کردے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.