حبا بخاری اور آرز احمد نے نکاح کرلیا
کراچی (امروز ویب ڈیسک)گزشتہ برس دسمبر میں خاموشی سے منگنی کے بندھن میں بندھنے والے آرز احمد اور حبا بخاری نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات تین روز قبل 4 جنوری کو شروع ہوئی تھیں اور دونوں نے اپنے مایوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں
۔مایوں کی تقریب کے دوران دونوں دلہن اور دولہا کو ایک دوسرے کو ابٹن لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب دونوں اداکاروں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا
۔نکاح کی تصاویر کو حبا بخاری اور آرز احمد سمیت ان کی شادی کے انتظامات کرنے والے فوٹوگرافرز اور ایومنٹ منیجمنٹ ادارے نے بھی شیئر کی۔دونوں کی جانب سے نکاح کی شیئر کی گئی تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔نکاح کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے ولیمے کی تقریب 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب ہونے کا امکان ہے۔