ماضی میں واشک کے عوام نے ہر قسم کی ظلم و ناانصافی برداشت کی، زابد ریکی
بسیمہ (امروز ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہاکہ اسمبلی فورم سمیت ہر فورم پر بلوچستان بلخصوص واشک کی پسماندگی و ناخواندگی کے خلاف صدائے حق بلند کرتا رہا ہوں ماضی میں واشک کے عوام نے ہر قسم کی ظلم و ناانصافی برداشت کی عوامی قوت نے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو شکست فاش دی
ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائر سکنڈری ہائی سکول واشک کے امتحانی ہال میں منقعدہ تقریب تقسیم تعیناتی آرڈر گلوبل اساتزہ ضلع واشک کے تیس مستقل ھونے والے استانیوں کے آرڈر تقسیم سے خطاب کرتے ھوے کی۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی،ڈی ای او ایجوکیشن مختیار ڈومکی،میر نوراحمد میروانی،مولوی نعمت اللہ حاجیزئی،ڈی ڈی او عبدلرازق ساسولی، و دیگر نے خطاب کیا۔جبکہ سکول کے طلبا نے تقاریر بھی پیش کئے۔ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہاکہ گلوبل اساتزہ کی مستقلی کے لئے بھر پور کوشش کی۔واشک سے بے روزگاری خاتمہ میرا اولین ترجی ہے۔واشک میں تعلیم زبو حالی کا شکار ہے جس پر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرہا ہوں
۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی کیلئے صوبائی حکومت یونین کونسل کی سطح پر مقامی لوگوں کو بھارتی کرے تب بلوچستان میں تعلیم آگے بڈھے گا اور لوگوں کو روزگار کے بہتر موقع میسر ہونگے۔اس موقع پر ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی، ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی ڈی ای او،ایجوکیشن نے گلوبل کے مستقل تیس اساتزہ کے آرڈر تقسیم کئے۔