مستونگ میں میرٹ کی پامالی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں پی این پی

0 122

مستونگ(نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کےضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل جنرل سیکرٹری سردار زادہ میر محمد حنیف رستم زئی سنئیررہنما میر عبدالغفار مینگل تحصیل مستونگ کےصدر حاجی اورنگ زیب قمبرانی نےاپنے مشترکہ بیان میں حالیہ محکمہ تعلیم مستونگ کی نان ٹیکنیکل آسامیوں جونیئر کلرک ولیب اسسٹنٹ پر میرٹ لسٹ جاری کئے بغیر تعیناتیوں کو مشکوک قرار دے کر مستقبل کےمعماروں کو مایوسی میں مبتلاکرنےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا روز اول سےیہی موقف رہا ہیں۔ میرٹ کے بنیاد پر عوام کے حقوق ان کےدہلیز پر پہنچاناہیں۔لیکن ڈپٹی کمشنر مستونگ جوکہ اس کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرکےساتھ مل کرمیرٹ کی پامالی کہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ہزاروں پڑھے لکھےنوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہےٹیسٹ انٹرویوز میں ہزاروں درخواستیں جمع کرنےکےبعد مستونگ کے تعلیم یافتہ نوجوان امیدوار اس امید پر تھے کہ انھیں میرٹ پر تعینات کیا جائے گا مگر افسوس کہ اقرباء پروری کی بدترین مثال قائم کی گئی جس سے نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر جانبدار شفاف کمیٹی تشکیل دے کر ٹیسٹ و انٹرویوز لئے جائیں تاکہ حق دار امیدواروں کو انکا حق مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.