نیشنل پارٹی حقیقی جمہوری جماعت ہے ۔ ڈاکٹر مالک بلوچ

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)
نیشنل پارٹی حقیقی جمہوری جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں۔ کارکن نیشنل پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ نیشنل پارٹی روز اول سے اپنے جمہوری اور عوامی بیانئے پہ مضبوطی سے قائم ہے۔ نصیرآباد ریجن بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے اور بدقسمتی سے موروثی جاگیردار نمائیدوں کی عوام دشمن سوچ کی وجہ سے تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اربوں روپوں کے فنڈز کہاں جاتے ہیں؟ عوام ایک مرتبہ ہمیں موقع دیں پھر دیکھیں عوام کا پیسہ عوام پہ کیسے خرچ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین نے ضلع کونسل ہال جعفرآباد میں منعقدہ نیشنل پارٹی ضلع جعفرآباد/صحبت پور ورکرز کانفرنس بنام عالمی یوم خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس سے پہلے جعفرآباد پہچنے پر زیرو پوائینٹ کے مقام پہ قائدین کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں جلوس کی صورت میں ضلع کونسل ہال لایا گیا۔
سب سے پہلے نیشنل پارٹی تحصیل حیردین کے نائب صدر نعمت بلیدی اور میر نعیم خان کھوسہ کے قریبی عزیز کے انتقال پہ فاتحہ خوانی کی گئی۔ ضلع جعفرآباد اور صحبت پور کے کارکنوں نے باری باری علاقائی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات و مشکلات، ڈسپلین اور آئیندہ کے لائحہ عمل پر کھل کر بات کی۔ قائدین نے کارکنوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
ورکرز کانفرنس سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نائب صدر سینیٹر کبیر احمد محمد شہی، مرکزی خواتین سیکریٹری گودی یاسمین لہڑی، مرکزی جوائینٹ سیکریٹری عبدالرسول بلوچ، مرکزی کمیٹی ممبران، چیئرمین محراب بلوچ، کامریڈ رفیق کھوسہ، میران بلوچ، کسان سیکریٹری عبدالستار بنگلزئی، یار محمد بنگلزئی اور بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی ممبر کامریڈ نعیم بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی رنگ نسل اور مزہبی و صنفی تفریق پہ یقین نہیں رکھتی ہے عالمی یوم خواتین کو نیشنل پارٹی بھرپور انداز میں منائے گی۔ ہم سماج میں برابری کے لئے کوشاں ہیں۔
محمد نواز کھوسہ نے عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں قراردادیں منظوری کے لئے پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
پروگرام کی کارروائی راوت خان بلوچ، کامریڈ رحمت بلوچ اور عبدالحکیم بلوچ نے چلائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.