آج تک کورونا کا مریض دیکھا نہ ہی مرنے والوں کو، انجمن تاجران بلوچستان

0 122

کوئٹہ (امروز نیوز)
کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری اللہ دادترین فاروق شاہوانی نصرالدین کاکڑ اسلم ترین یعقوب شاہ کاکڑ غلام مہدی میر اکرم بنگلزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری مزید لاک ڈان کی متحمل نہیں ہوسکتی بلکہ گذشتہ ڈیڑہ ماہ سے حکومتی اقدامات صوبوں اور وفاق کے بیانات میں تضاد اور حکومتوں کی غیر سنجیدہ اقدامات کو دیکھ کر اب ہمیں پاکستان میں کورونا وائرس پر یقین کے بجائے ہمیں ایک ڈرامہ لگ رہا ہے۔

کیونکہ کوئٹہ شہر سمیت بلوچستان بھر میں اب تک کہیں بھی کورونا سے بچنے کیلئے ایک فی صد لوگوں نے بھی اس کے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا بلکہ صوبہ کے اکثر علاقوں میں تو اب تک عوام نے اس بیماری کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کیا ہے نہ ہی انہوں نے اپنی سماجی میل جول میں کوئی تبدیلی لائی ہے مگر ان تمام تر بے احتیاطی کے باوجود نہ ہم نے کورونا کا کوئی مریض دیکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.