عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے : شاہد آفریدی

0 75

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے،شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک بادی دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی،ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، 1992 ورلڈ کپ ہماری یادیں ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی،  ان کی پالیسیوں  سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، میں نے سیاسی باتوں کی وجہ سے تنقید نہیں کی، عام پاکستانی کے طور پر خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  جو بھی سربراہ ہو، وہ قابل احترام ہے کیوں کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتا ہے،  ہم اگر ملک کی عزت چاہتے ہیں تو حکومت وقت کی عزت کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.