چیئرمین واپڈا اور ایم ڈی پی ٹی وی اپنے عہدوں سے مستعفی

0 28

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور  ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ 

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ چیئرمین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دوسری مرتبہ استعفی دیا ہے، وہ  2016 سے بطور چیئرمین واپڈا کام کر رہے ہیں، جون 2021 میں اپنی ملازمت کی معیاد پوری ہونے پر انہوں نے اپنا استعفی اس وقت کے وزیراعظم کو بھیجا تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے  بجائے انہیں دوسری مرتبہ اگست 2026 تک 5 سال کیلئے چیئرمین تعینات کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین واپڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفی وزیراعظم شہبازشریف کو بھیجا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.