پرے ہٹ لو کا گانا”بلما بھگوڑا“کرنے پر اداکاہ مایا علی پر شدید تنقید

0 121

کر اچی (امروز نیوز)مایا علی کی نئی فلم’’ پرے ہٹ لو‘ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ’بلما بھگوڑا‘کی وجہ سے اداکارہ شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔فلم ساز نے ’بلما بھگوڑا‘ گانے کو آئٹم نمبر قرار نہیں دیا لیکن دیکھ کر لگتا ہے یہ کوئی بالی وڈ آئٹم گانا ہے۔یہی وجہ ہے کہ فلم’ پرے ہٹ لو‘ کا گانا’بلما بھگوڑا‘ اداکارہ کے لیے تنقید کا باعث بن گیا ہے۔متعدد مداحوں کی جانب سے گانے کی کوریوگرافی کو ناقص کہا جارہا ہے جبکہ مایا علی کا رقص اور مختصر لباس بھی تنقید کی زد میں ہے۔حنا نامی مداح کا کہنا ہے کہ جب بلما بھگوڑا کرنا تھا تو یہ کیوں کہا کہ ”میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی جو کرنا ہے کروالے“، آپ طیفا ان ٹربل میں بہت پیاری لگیں لیکن اس گانے نے آپ کا امیج خراب کردیا ۔دعا نامی صارف نے کہا کہ اس گانے نے فلم کو برباد کردیا ہے۔عقیل نامی صارف نے لکھا کہ پاکستانی فلم ساز یہ کب سمجھیں گے کہ پاکستانی فلم بین آئٹم گانے دیکھنا نہیں چاہتے۔”بلما بھگوڑا“ گانے کی شاعری فلم کے ہدایت کار عاصم رضا اور احمد علی بٹ نے تحریر کی جب کہ موسیقی اذان سمیع خان نے ترتیب دی ہے۔گانے میں مایا علی اودیگر معاون اداکار بھی رقص کرتے دکھائی دئیے ہیں۔اس گانے میں آئمہ بیگ نے صداکاری کی ہے جس میں ان کے ساتھ سونل نائک، راجیو سندریسان، وینا جوشی اور وکاس جوشی نے آواز ملائی ہے۔گانے کے درمیان ریپ میں شہریار منور اور فلم میں معاون کردار ادا کرنے والے احمد علی بٹ کی آواز شامل ہے۔مایا علی عید پر ریلیز ہونے والی نئی فلم”پرے ہٹ لو“ میں اداکار شہریار منور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.