اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال عام ہوگیا ہے‘ ارمینا خان
کراچی (امروز ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کا ماننا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال آج کل عام ہوگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا ر±خ کرتے ہوئے ارمینا خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ا±ن اداکاروں کے بارے میں طنزیہ پیغام جاری کیا ہے
جو اپنے مذہبی خیالات کے ذریعے تعریفیں حاصل کرتے ہیں۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ان دنوں مذہبی انتہا پسندی کا استعمال کرتے ہوئے اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانا کافی عام وگیا ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا اس کے بغیر کیریئر کو نہیں بڑھایا جاسکتا؟ا±نہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ ا±ن کا اشارہ شوبز انڈسٹری کے کس اداکار یا اداکارہ کی طرف ہے
تاہم اس کے بعد ارمینا خان نے ٹوئٹر پر ایک اور پیغام جاری کیا۔ارمینا خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ چاہے آپ کسی بھی مذہب کی پیروی کریں، اگر آپ انتہا پسند ہیں تو اس مذہب کے بارے میں آپ کے خیالات اور سوچ بھی انتہائی ہوگی۔اداکارہ کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ا±ن کی حمایت کی جارہی ہے۔