اس مشکل کی گھڑی میں ہمیں آپنوں کا بھرپور ساتھ دے کر دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم متحد قوم ہیں، سردار اختر مینگل
کراچی (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار اختر جان مینگل نے سماجی روابط کے ویب سائٹ ٹویٹر پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام کارکنان و بلوچستان کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ہرنائی و گردونواح کے زلزلہ متاثرین کی مدد کریں
کوئٹہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت زلزلے سے شدید زخمی ہونے والے مریضوں کو خون کی ضرورت ہے
ان کے لیے خون کا عطیہ دیں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں مزید انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہمیں آپنوں کا بھرپور ساتھ دے کر دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم متحد قوم ہیں