وندر میں فشریز ملازم ٹریفک حادثے میں چل بسا، گوادر میں دو افراد زخمی
وندر، گوادر فشریز بلوچستان کا ملازم عید محمد دودا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز وندر میں محکمہ فشریز بلوچستان ڈام بندر کا عید محمد دودہا نامی اہلکار اپنی موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہا تھا کہ کوچ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 سینٹر وندر کی ایمبولینس میں ریسکیو 1122 سینٹر وندر میں لانے کے بعد طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جام غلام قادر ہسپتال حب ریفر کیا گیا جہاں پر دوران علاج و زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ دریں اثناءمکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جمعہ کو مکران کوسٹل ہائی وے ماکولہ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میںموٹر سائیکل پر سوار کہدہ امیت ولد لاغری سکنہ کلمت اورزبیر ولد زباد سکنہ کلمت زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ، مزید کاروائی جا ری ہے ۔