فلم کی شوٹنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے یادداشت چلی گئی تھی، دیشا

0 182

ممبئی: بالی ووڈ کی فٹنس کوئین دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران اُن کی یادداشت چلی گئی تھی۔

 انٹر ویو میں سالہ اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں  سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم بھارت کی شوٹنگ کے دوران سر کے بل گرنے کی وجہ سے وہ اپنی یادداشت کھو بیٹھی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم میں اپنے کردار کی مناسبت سے وہ جماسٹکس شوٹنگ کرارہی تھیں کہ اسی دوران وہ  سر کے بل جاگری، اس حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ آئی اور یاداشت چلی گئی تھی۔دیشا نے بتایا کہ ان کی یادداشت مکمل طور پر بحال ہونے میں 6 ماہ کا عرصہ لگا اور اس دوران ان کا علاج جاری رہا جس کے بعد ا نہوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔

یاد رہے کہ دیشا پٹانی حال ہی میں ایک ویلن ریٹرنز میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس کے بعد وہ جلد اپنی آنے والی فلم  ’یودھا ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.