مستونگ آل پارٹیز کیجانب سے بوگس بھرتیوں اور میرٹ کی پامالی کیخلاف پریس کانفرنس

0 120

(امروز نیوز)
مستونگ(نامہ نگار)آل پارٹیز رہنماوں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولاناسعیدالرحمن فاروقی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میرعبداللہ جان مینگل نیشنل پارٹی کے صدر نواز بلوچ میر سکندرخان ملازئی پیپلزپارٹی کے صدر محمدقاسم علیزئی جمعیت علماء پاکستان کی ضلعی صدرمولاناوحیدربانی و دیگر نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی وخرید و فرخت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان بوگس بھرتیوں کو یکسر مسترد کردیا اور احتجاج کا راستہ اختیار کیاجو ابھی تک جاری ہے اور ہم اس حوالے سے کسی صورت میں خاموش تماشاہی نہیں بن سکتے۔انھوں نے کہاکہ آل پارٹیز کے نمائندوں نےحالیہ بھرتیوں کے آرڈرز منسوخ کرانے اور چئرمین سلیکشن کمیٹی و ممبران کے معطلی اور اور شفاف تحقیقات کرنےکیلئے 19 فروری کا چیف سیکرٹری کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرائی لیکن تاحال چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے تحقیقاتی آفیسر تعینات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انھوں نے کہاکہ علاقے کے متخب ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی آل پارٹیز کی حمایت کیا۔انھوں نے کہاکہ ہمیں افسوس ہےکہ آج صوبے کے بڑی سیاسی و عوامی جماعتوں کے ضلعی سربراہاں و رہنماء اس ظلم و ناانصافی کے خلاف سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر یکجاہیں۔انھوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان اس صوبے کا انتظامی سربراہ ہے اور ہم نے اپنی التجا ان تک پہنچائی اور ان سے ہم امید کرتےہیکہ وہ عوامی مینڈیٹ کا عزت رکھے۔انھوں نے کہاکہ اگر چیگ سیکرٹری بلوچستان نے ایک ہفتہ کے اندر چئرمین سلیکشن کمیٹی اور ممبران کو معطل نہیں کیااور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی تو آل پارٹیز کی جانب سے سخت سے سخت لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.