عرب اتحادی فورسز کے صنعا میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

عرب اتحادی فورسز کے صنعا میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کے شہروں اور شہری اہداف پر ڈرون حملوں کے ردعمل میں فضائی بمباری کی جارہی ہے،عرب اتحاد
صنعاء(امروز ویب ڈیسک)عرب اتحادی فورسز نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کے شہروں اور شہری اہداف پر ڈرون حملوں کے ردعمل میں فضائی بمباری کی جارہی ہے۔ اس کا کہنا ہے

کہ ایران کی حمایت یافتہ اس دہشت گرد ملیشیا کے لیڈر سعودی عرب کے شہروں پر ڈرون اور میزائل حملوں کے ذمے دار ہیں اوران سے انتقام لیا جائے گا۔مآرب میں حوثی ملیشیا اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے اورہفتے کے روز متحارب فورسز کے کم سے کم 90 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔اس لڑائی کے دوران میں عرب اتحاد اور یمنی فورسز نے ایران نواز ملیشیا کومختلف محاذوں سے پسپا کردیا ہے

۔کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ مآرب میں اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اب اس کے ردعمل میں حوثیوں نے سعودی عرب کے شہروں پر ڈرون اور میزائل حملے تیز کررکھے ہیں۔انھوں نے بتایا ہے کہ عرب اتحاد سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرنے والے تباہ شدہ ڈرونز کا جائزہ لے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں