اداکار بلال قریشی بجلی کا بل زیادہ آنے پر برہم

0 186

اداکار بلال قریشی بھی بجلی کا بل زیادہ آنے پر پریشان ہوگئے۔بلال قریشی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج بجلی کا بل آیا ہے اور بہت آیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’جب لائٹ بہت جاتی ہے اور بل بہت زیادہ آتا ہے تو بہت غصہ آتا ہے‘۔

اداکار کا سوشل میڈیا پیغام وائرل ہوچکا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.