جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی جنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا ۔ اس حوالے سے جنید انوار کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ، اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائوں گا، حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔