معاشی بحران کا حل ان لٹیروں کے پاس نہیں، عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ (امروز نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سابقہ تمام فنڈزکا احتساب اور دیانت دار ہاتھوں کو نئے فنڈزکااجراءکیاجائے معاشی بحران کا حل لٹیروں کے پاس نہیں معاشی بحران کے حل کیلئے ضروری ہے کہ لٹیروں کا احتساب کیا اور ہر طرح کی بدعنوانی رکھوائی جائے پاک ایران پر مارکیٹس بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے تیل کی تجارت میں بھی آسانی دی جائیں ۔کالادھن سفید کرنے والوں کو آسانی فراہم کرنے کے بجائے ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے ۔مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ کے کرفیو نے عوام کی مشکلات میں بدترین اضافہ کیا ہے بدقسمتی سے سکھ کشمیریوں کیلئے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان صرف بیانات تک محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ہے 22دسمبر اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں افراد کو جمع کریںگے۔اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق آئندہ کے چارٹر آف کشمیر کا اعلان کریں گے۔بلوچستان کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں بہتر سال گزرنے کے باوجودعوام کو صرف تسلیاں دی جارہی ہے بلوچستان کو رقبے کی بنیاد پر فنڈزکے اجراءکی وجہ سے بھی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے بلوچستان کو آج تک دیانت دار عوام سے مخلص حکمران نہیں ملا جو بھی حکمران ملا وہ خود توپارٹی جیالوں وخاندان کے افراد کیساتھ مالامال ہوئے مگر عوام کی حالت بدسے بدتر ہوئی جس کی وجہ سے بے روزگاری ،غربت ،مہنگائی اور بدعنوانی میں اضافہ ہواجماعت اسلامی قوم کو دیانت دار حکومت وقیادت دیکر مسائل وپریشانیوں سے نجات دلائیگی ۔قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں ۔حکمرانوں نے نیا پاکستان بنایا نہ مدینہ کے اسلامی ریاست بنانے کے وعدوں پر عمل ہوا اب ڈیڑھ سالہ نئے حکومت میں عوام کی حالت مزید خراب ہونے ،مہنگائی میں بدترین اضافہ ،غربت وبے روزگاری کی وجہ سے عوام وہی پرانے پاکستان کو ترس رہے ہیں جس میں مہنگائی تو کم تھی عوام کی قوت خرید تو اس سے بہتر تھی ۔موجودہ حکمرانوں نے ڈیڑہ سال میں ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا روزگار دینے کے بجائے چھیننا جارہا ہے مہنگائی ختم کرنے کے بجائے دوچند اضافہ کر دیاہے گھر بنانے کے بجائے عوام کو بے گھر کیے جارہے ہیں مدینہ کے اسلامی ریاست کے خلاف کا م کرکے اس وعدے کوبھی مذاق بنا دیا ہے ۔موجودہ حکمران بھی سابقہ لٹیرے وناکام حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی ومایوسی میں اضافہ ہوا ہے حکمران اپنے کیے گیے وعدوں پر عمل کریں تاکہ قوم مسائل کے دلدل سے نکل سکیں