مستونگ، منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت، ملزم کو عمر قید بامشقت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
مستونگ( امروز ویب ڈیسک )اسپیشل جج کی عدالت سے منشیات اسمگلنگ کی جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو عمر قید بامشقت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
،اسپیشل جج سی این ایس/سیشن جج مستونگ مراد علی بلوچ کی عدالت نے سی این ایس کے مقدمہ نمبر4/2021ایف آئی آرنمبر20/2021 لیویز تھانہ ولی خان مستونگ جرم زیر دفعہ 9Cسی این ایس میں جرم ثابت ہونے پر دفعہ 9 سی این ایس کے تحت ملزم نبی داد قوم ککی سکنہ جمرود خیبر پختونخواہ کو عمر قید با مشقت کی سزا اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور منشیات میں استعمال ہونے والے ٹرالر کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم صادر فرمایا،ملزم نبی داد سے 22 کلو چرس برآمد ہوا تھا
جو کہ ملزم ٹریلر کے ٹائر میں چھپا کر لے جا رہا تھا،سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان مسٹر محمد اقبال رئیسانی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر مستونگ نے کی اور نائب کورٹ کے فرائض عبدالباسط پرکانی نے انجام دئیے۔