ضروری نہیں سوشل میڈیا کولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کےلئے استعمال کیا جائے، متیرا

0 131

دوسروں کی نجی زندگی میںمداخلت اور خامیاں نکالنا فیشن بن چکا ہے ‘ انٹرویو میں گفتگو
لاہور(امروز ویب ڈیسک)نامور اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ سوشل میڈیا کولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کےلئے استعمال کیا جائے بلکہ اس کے ذریعے لوگوں کی عزت افزائی بھی کی جاسکتی ہے

،دوسروں کی نجی زندگی میںمداخلت اور خامیاں نکالنا فیشن بن چکا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں سے رابطے بڑھانے اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن ہمارے ہاں یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر لوگوںنے دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے اورانتشارکوفروغ دینے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے ،دلیل کے ساتھ اپنی بات ضرور کہنی چاہیے

لیکن میرے سمیت کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی کوقائل کرنے کےلئے زبردستی اپنا فلسفہ اس پر تھونپا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن لباس میری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے اورمجھے جو اچھا لگتا ہے وہی پہنتی ہوں ۔ مجھے بے جا پابندیاں اچھی نہیں لگتیں جو دل میں ہوتا ہے وہی میری زبان پر ہوتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.