مستونگ ،پیرا میڈیکل ملازمین کے ساتھ نا انصافی پر خاموش نہیں رہینگے۔ نیشنل پارٹی ۔بی ایس او پجار
کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ: نشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر نواز بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے ایک وفد نے آج پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن مستونگ کے دفتر میں پیرامیڈیکس کے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی۔۔۔۔وفد میں نیشنل پارٹی کے فنانس سیکرٹری محمد گل شاہوانی بی ایس اومستونگ کےصدر ناصر بلوچ سینئر راہنما ظفراقبال شامل تھے۔۔۔۔۔ملاقات کے موقع پر پیرا پیرامیڈیکس مستونگ کے جنرل سیکرٹری سعید احمد سمالانی سرپرست اعلی حافظ عبدالقادرقریش چیف آرگنائزر عارف باروزئی پریس سیکرٹری حاجی پسند خان شاہوانی آفس سیکٹری حافظ عظمت رند عبدالرشید قلندرانی عبدالرحیم باروزئی نے پیرا میڈیکل ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کر دیا۔۔۔۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صدر نواز بلوچ نے پیرا میڈیکس ملازمین کی تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے کہا کہ محکمہ صحت اور بلخصوص سرکاری ہسپتالوں کی سسٹم اور انتظامی امور چلانے میں پیرا میڈیکس ملازمین ریڈھ کی ہڈی کا حیثت رکھتی ہے۔۔۔لیکن موجودہ کھٹپتلی اور مسلط کردہ حکومت انکی جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے انکے خلاف انتقامی کاروائیوں پر توجہ مرکوز کی ہے جو کہ شرمناک عمل ہے۔۔۔نواز بلوچ نے اس امر پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے مستونگ کے پیرا میڈیکل ملازمین کو زبردستی انکے رہائشی سرکاری کواٹروں سے بے دخل کرنے اور ٹوٹسز جاری کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔۔انھوں نے کہا کہ رہائشی کواٹرز عرصہ دراز سے مزکورہ ملازمین کے نام الاٹ ہے اور جسکی مد میں ماہانہ ان سے ہاوس رینٹ کی بھی کٹوتی کی جا رہی ہے۔۔۔۔لیکن اسکے باوجود بلا جواز ملازمین بے گھر کرنے کی کوشش سمجھ سے بالاتر اور شرمناک عمل ہے۔۔۔نواز بلوچ نے کہا کہ نام نہام اور سلکٹڈ حکومت نے جب سے اس ڈکٹیٹر اور نا اہل ڈی سی کو مستونگ پر مسلط کی ہے۔۔ضلع کے تمام ادارے مفلوج ہو چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔۔انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پیرا مڈیکل ملازمین کے خلاف غیرقانونی کاروائیوں سمیت کسی بھی طبقے کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں پر قطعی طور پر خاموشی اختیار کرینگے.