شہید حاجی عطا اللہ محمد زئی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بی این پی بارکھان

0 126

بارکھان (امروز ویب ڈیسک) شہید حاجی عطا اللہ محمد زئی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے ضلعی صدر صدیق کھیتران ضلعی کابینہ کے ارکان میر شہنواز کھیترآن ،حاجی غلام رسول ،حاجی بشیراحمد ،خالد محمود ،میر نوروز خان ،اختر جان،قادر شاہ،و ضلعی رہنماؤں شہداد ،ایڈووکیٹ حنیف کھتران ، شہداد بہدیانی ،ا قبالؔ اپنے مشترکہ سوشل ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پیغام و اعلامیہ میں کہا ہے کہ شہید حاجی عطاء اللہ محمد زئی کی بلوچستان نیشنل پارٹی کیلئے گراں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ کہ اپنی تمام زندگی محکوم و مظلوم اقوام و عوام کی سماجی و معاشرتی کاموں کی بہتری و فروغِیت کیلئے جدوجہد کرکے اپنی وطن کیلئے نچھاور کی ۔

،، شہید ،، سردار اختر جان مینگل کے سیاسی و قومی جدوجہد کے کارواں میں سف اول کی حیثیت رکھتے تھے ۔ وہ پارٹی پروگرام کو اولیت تھے ۔ شہید اپنی مختصر زندگی میں بلوچستان میں قومی جدوجہد کو تیز تر کرنے میں عملی کردار ادا کررہے تھے ۔ وہ بے بہا سماجی خوبیوں کے مالک تھے ۔ وہ ہمیشہ حق و سچ کی باتوں کو فوقیت دے تھے ۔ اس لیئے نادیدہ قوتوں کو اس کی عملی جدوجہد پسند نہیں تھی جس کی باداش میں شہید کیا

آج شہید حاجی عطاء اللہ کے سیاسی مشن کو سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں لاکھوں لوگ پایہ تکمیل کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔بلوچ قومی تحریک کی شعوری بڑھوتری و فروغیت کیلئے پارٹی کے سینکڑوں لوگوں نے پر شان پرتوِکل اپنی قیمتی جان کا سودا کرکے ہمیشہ کیلئے امر ھوگئے ہیں ۔ہمیں آج بھی اپنی دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال اور فقید المثال قربانیاں ہمارے اندر نیا جوش ،جزبہ اور ولولہ پیدا کرنے کی قوت و طاقت دیتا ھے

۔گوکہ بلوچ قوم اس وقت چآروں طرف گھمبیر صورتحال ظلم ، جبر و ستم اور ناانصافی تلے زندگی گزر و بسر کرنے یر مجبور ہیں اور معاشی ، سمآجی و معاشرتی حوالے سے تکلیف دہ حالات واقعات کا سامنا کررہے ہیں ۔اور قومی تشخص کی بقاء ، ساحل وسائل و اختیارات کی جدوجہد کیلئے مختلف پہلوؤں میں مصروف عمل ہیں ۔آج بلوچ قومی و جمہوری جدوجہد پہلے زیادہ فعالیت و بحالیت کیطرف رواں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.