سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و جمہوریت کی فتح ہے : مولانا واسع
کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم اور آئین پاکستان و جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عدلیہ نے قوم کی امیدوں پر پورا اترکر اطمینان بخش فیصلہ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے شکرگزار ہیں جس نے ایک تا ریخی فیصلہ دیا 22کروڑ عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کی ہیں اور عدالت عظمی نے ایسا فیصلہ کیا جس سے پاکستان کا آئین بچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تا ریخی فیصلہ صدر فر ما کر اپنے وقار اور خودمختاری کو چار چاند لگادئیے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے غربت اور بے روزگاری کے ساتھ ملکر جنگ لڑنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سب کو مبارک دیتا ہوں جنہوں نے آئین کی بالا دستی کے لیے اس جدوجہد کی حمایت کی اور اس کا دفاع کیا ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست آج دفن ہوگئی ہے،آج پاکستان کے عوام جیت گئے اور اللہ تعالیٰ نے پا کستان پر رحم فرمائی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد مکمل ہونے کے بعدمزید فیصلے کریں گے، کارکن سلیکٹڈ راج کے خاتمے کا دن منائیں گے،انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، اعلیٰ عدلیہ نے آئین کی بالا دستی کو مقدم رکھا ہے، اب ہم صاف اور شفاف الیکشن کی طرف بڑھیں گے۔ عمران خان کو پارلیمنٹ میں بھی شکست دی تھی، متحدہ اپوزیشن کا مقصد پوراہوچکا ہے۔