بلوچستان ٹڈی دل کے تدارک کیلئے آپریشن مخلتف علاقوں میں فضائی اور زمینی اسپرے کا سلسلہ جاری یے
بلوچستان کے ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوشوں اور پاک افواج اور ایف سی بلوچستان کے تعاون سے بھر پور آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جہاز اور ہیلی کاپٹر فضائی سپرے میں حصہ لے رہے ہیں ۔محکمہ زراعت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ صبع اور رات کے اوقات میں یہ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں ماہرین زراعت کے مطابق ٹڈی دل رات کے اوقات درختوں پر قیام کرتے ہیں جس سے ان کے خلاف موثر سپرے کے زریعے ان کو آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے زمینداروں اور کسانوں نے حکومت پاکستان و بلوچستان، پاک افواج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کو سراہاہے