ناگہانی آفات اورمصائب کامقابلہ ہمت جرآت اورمشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے، مابت کاکا
شدت سے زلزلہ آیا ہے اور جس بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی حکومت کو پہلی فرصت میں ان کودرپیش مشکلات کاحل نکالناہے،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف وارڈوں میں داخل ہرنائی زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی بعدازاں سول ہسپتال میں قائم کیمپ میں مریضوں کے تیمارداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ناگہانی آفات اورمصائب کامقابلہ ہمت جرآت اورمشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے ہرنائی میں جس شدت سے زلزلہ آیا ہے
اور جس بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی حکومت کو پہلی فرصت میں ان کودرپیش مشکلات کاحل نکالناہے اس سے پہلے کہ موسم سرماشروع ہوجائے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں آپ کیساتھ ہے پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ سے باہر اولسی طورپر ہمیں آخردم تک ساتھ پاو¿گے آج ضلع چمن کی طرف سے امدادی اشیاعوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تنظیم کے حوالے کی گئی جس میں خیمے کمبل چارپائی اشیاءخوردونوش شامل تھیں اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ضلع لورالائی ضلع پشین ضلع لسبیلہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پارٹی ذمہ داروں نے امدادی کیمپ قائم کئے ہوئے ہیں حکومتی سطح پربھی اے این پی کی پارلیمانی پارٹی وزیراعلی پی ڈی ایم اے ضلعی حکام سے قریبی رابطے میں ہے جس طرح ریسکیوآپریشن بروقت ممکن بنایا گیا
اسی طرح ریلیف کامرحلہ بھی سروے مکمل کرکے جلد متاثرین تک اشیائے ضروریہ پہنچایاجائیگاانہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے ذمہ داران تحصیل بنیادی یونٹ ذمہ داران دن رات متاثرین کی مدد کیلئے ہر نائی میں موجود ہے اور ان علاقوں کے دورے کئے ہیں جو اب تک سروے میں شامل نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی غریب پرورمتاثرین کوکسی مرحلے پربھی مایوس نہیں کرینگے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علی زئی صوبائی مجلس عاملہ کے انجینئر رسد خان کاکڑناصرمیانی نجیب اللہ اور دیگر بھی موجودتھے۔