ترقی، عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، عمران خان

0 85

ملک بھر میں یکساں نصاب لا رہے ہیں اس سے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے گی، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد معاشرے کے اخلاقی معیار کو بلند کرنا ہے، طاقت کا استعمال انتہاءپسندی کے خاتمے کا حل نہیں ہے،نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے سے معتدل، روادار اور ترقی پسند معاشرہ تشکیل پائے گا،سابق حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے بھاری مالی قرضے ورثے میں ملے،حکومت کی “کاروبار میں آسانی” کی پالیسی کی وجہ سے تمام معاشی اشاریئے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،توانائی اور پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 10 ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع ہے،تمام شعبوں میں طویل المدتی اصلاحات کے نفاذ کےلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم کا 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران سے گفتگو

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی اور عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، نوجوانوں کا اخلاقی معیار بلند کرنا ہماری ترجیح ہے،ملک بھر میں یکساں نصاب لا رہے ہیں اس سے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے گی، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد معاشرے کے اخلاقی معیار کو بلند کرنا ہے، طاقت کا استعمال انتہاءپسندی کے خاتمے کا حل نہیں ہے،نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے سے معتدل، روادار اور ترقی پسند معاشرہ تشکیل پائے گا،سابق حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے بھاری مالی قرضے ورثے میں ملے،

حکومت کی “کاروبار میں آسانی” کی پالیسی کی وجہ سے تمام معاشی اشاریئے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،توانائی اور پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 10 ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع ہے،تمام شعبوں میں طویل المدتی اصلاحات کے نفاذ کےلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات جمعرات کو 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، نوجوانوں کا اخلاقی معیار بلند کرنا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے سامنے بطورفیصلہ ساز ہمیشہ دو ہی راستے ہوں گے

، ایک راستہ پیسہ کمانے کا آسان طریقہ جو بدعنوانی اور تباہی کی طرف لے جاتا ہے، دوسرا راستہ عزت اور ترقی کا ہے جوچیلنجز سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم نے طبقاتی تفریق پیدا کی ہے، حکومت ملک بھر میں یکساں نصاب لا رہی ہے، اس سے ہمارے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ بعد میں طلباءکا انتخاب ہے کہ وہ جس شعبے میں چاہیں مہارت حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ہمارے معاشرے کے اخلاقی معیار کو بلند کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی تحقیق کرےگی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پر مبنی رہنمائی فراہم کرےگی۔وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کو موبائل فون کے ذریعے ہر قسم کے مواد تک رسائی حاصل ہے

،غلط مواد ناپختہ ذہن کے لیے غلط فہمیوں اور انتہا پسندی کو ہوا دیتا ہے، حکومت ہمارے نوجوانوں اور بچوں کو ایک متبادل فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال انتہاءپسندی کے خاتمے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے سے ایک معتدل، روادار اور ترقی پسند معاشرہ تشکیل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو سابق حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے بھاری مالی قرضے ورثے میں ملے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجودپاکستان نے اپنی معیشت کو کامیابی کے ساتھ سنبھالا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی “کاروبار میں آسانی” کی پالیسی کی وجہ سے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی اور پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 10 ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول ایک بتدریج عمل ہے،حکومت تمام شعبوں میں طویل المدتی اصلاحات کے نفاذ کےلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد خطہ کا اہم لیڈرملک بن جائے گا جیسا 70 کی دہائی میں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.