مختلف محکموں کے آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک )چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت بدھ کے روز صوبائی سلیکشن بورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے
جن میں 17 سے 18, 18 سے 19 اور 19 سے 20 گریڈ کے آفیسرز شامل تھے۔ سیلیکشن بورڈ کے اجلاس زراعت، کالجز، سیکینڈری تعلیم، فنانس، لاء، ایریگیشن، پی ایچ ای،
سوشل ویلفیئر و دیگر محکموں کے 318 آفیسران کو اگلے اسکیل میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔