بےروز گاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، قدوس بزنجو

0 129

ریکوڈِک سے صوبے کو اتنا حصہ ملے گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں،
بلوچستان کے حقوق کےلئے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعلی بلوچستان
چاغی(امروز ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈِک سے صوبے کو اتنا حصہ ملے گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہے،بلوچستان کے حقوق کےلئے پیچھے نہیں ہٹوں گا،

بےروز گاری کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے دالبندین ایئر پورٹ پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ درست نہیں ہے، بلوچستان کو اس سے ان شا اللہ 25 فی صد سے بھی زیادہ شیئر ملے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں بلوچستان کے حقوق کےلئے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ریکوڈک پر آنے والے دنوں میں عوام کو اچھی خبر ملے گی، ریکوڈِک پراجیکٹ سے سی ایس آر فنڈز سے ضلع کو اربوں ملیں گے۔انہوں نے کہا ہم بے روز گاری کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،

بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔قدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک سے متعلق تمام باتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور بے بنیاد ہیں، ریکو ڈک سے اتنا شیئر بلوچستان کو ملے گا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہے، بلوچستان کے عوام کو ان کے خواہشات کے مطابق حقوق اور شیئر ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.