نیشنل پارٹی مستونگ کابینہ کا اجلاس
مستونگ(مروز نیوز)
نیشنل پارٹی تحصل مستونگ کابینہ کا اجلاس9 فروری کو صدر نثار مشوانی کی صدارت میں ضلعی سیکریٹریٹ مستونگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی صدر نواز بلوچ بحثیت مہمان خاص شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کے فرائض تحصیل مستونگ کے جنرل سیکرٹری محمد انور ساسولی نے انجام دئیے ، اجلاس میں تنظیمی امور سیاسی صورت حال ،علاقائی صوےتحال، بالخصوص پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی زیر بحث آئے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے حالیہ نان ٹیچنگ بھرتیوں میں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور متنا زعہ ڈی او کی ملی بگت سے میرٹ کا گلہ گونٹ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی گئی ہے۔اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے۔ اور نیشنل پارٹی میرٹ کے پامالی کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی۔اجلاس میں تمام دوستوں نے خلاف ورزی پر نہایت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رائے دی ، کہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف کسی قسم کوئی رعایت نہیں دیا جائےگا۔تحصیل کابینہ نے اپنا رپورٹ ضلعی کابینہ کو ارسال کیا ۔مزیدتحصیل کے تمام دوستوں کو تاکید کی گئ کہ پارٹی پروگرام کو وسعت دیں اور پارٹی اداروں کا احترام کریں۔