صوبے کی معیشت میں خاطر خواہ ترقی لائی جاسکتی ہے، زمرک اچکزئی

0 80

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے زراعت کے شعبے کی بہتری، پیداوار میں اضافے اور اس شعبے کی جدت کاری کے لئے درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں زراعت کے فروغ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کی بہتری، اس شعبے کی پیداوار میں اضافے اور جدید کاری کے لئے درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں اور متعلقہ ادارہ اس سلسلے میں اپنی کوششیں تیز کردے, انہوں نے تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور متعلقہ اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین مضبوط اور مربوط نظام پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زرعی اجناس کی تیاری کے لئے خصوصی معاشی زونوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

زرعی اجناس میں پیداواری صلاحیت میں اضافے اور زرعی شعبے کو جدید بنانے کے بارے میں، دوست ملک چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے  کہا کہ زیتون اور دیگر کم پانی والے اجناس کے فروغ سے نہ صرف پیداواری صلاحیت بڑھا سکتے ہیں بلکہ اس سے صوبے کی معیشت میں خاطر خواہ ترقی لائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ایسی اشیا کی طرف راغب کیا جانا چاہئے اور اس سلسلے میں انہیں تمام ضروری امداد فراہم کی جائے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.