نئی حلقہ بندیوں میں شامل علاقے ایک دوسرے سے متصل ہونے چاہئیں، گورنر بلوچستان

0 236

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے وہ اعتراضات، تحفظات اور خدشات جو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نئی حلقہ بندیوں کی حق تلفی کے نتیجے میں سامنے آ رہے ہیں کو بلا امتیاز سننے، سمجھنے اور ان کا فوری حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے.

گورنر بلوچستان نے آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق شہری اور دیہاتی حلقوں کا درست تعین اور آبادی کے حساب سے نئے وارڈز برابری کی بنیاد پر بنانے کی ہدایت کی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائ اور سابق میئر رحیم کاکڑ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالباری بڑیچ، جمعیت علمائ اسلام کے رہنمائ عبدالواحد آغا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماءایڈوکیٹ حضرت عمر اچکزئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءچوہدری شبیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے نثار احمد عمرانی، سابق ناظم محمد شریف کرد، سابق کونسلر رضا وکیل ہزارہ، مفتی رحمت اللہ، چوہدری محمد عاطف بھی موجود تھے.

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ قوانین عوامی فلاح و بہبود کیلئے بنتے ہیں اور ان پر عملدرآمد سے کئی پیچیدگیاں ختم ہو سکتی ہیں. انہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ نئے وارڈز بناتے وقت قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں شامل علاقے ایک دوسرے سے متصل ہونے چاہئیں. گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے مقرر کردہ تاریخ کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے. نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے شرکاءکی سفارشات اور تجاویز کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.