پی سی بی کے آئین 2014 کی بحالی خوش آئند ہے، معین خان

0 45

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کے آئین 2014 کی بحالی خوش آئند ہے۔ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بند ہوجانے سے لاتعداد کھلاڑی بے روزگار ہوئے. امید ہے کہ محکمہ جاتی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے سے کھلاڑیوں کو روزگار بھی ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ لیگ میں فرنچائز کی گزشتہ دوسال کی خراب کارکردگی پر کوئی دو رائے نہیں،ہم نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی کی وجوہات میں کھلاڑیوں کی فٹنس اہم مسئلہ رہا ہے۔ڈرافٹنگ کے نظام کی وجہ سے بھی اہم کھلاڑی میسر نہ آسکے جبکہ لیگ کی بعض تکنیکی اور  انتظامی خامیاں بھی آڑے آئیں۔ توقع ہے کہ پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کارکردگی اچھی رہے گی۔کوشش کریں گے اس مرتبہ ٹرافی جیتیں، ہمارے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.