بلوچستان کرونا سے نہیں لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے‘وزیراعظم

1 154

کوئٹہ (امروز نیوز)

کوئٹہ وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہو گا، کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں صورتحال سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کر رہے ہیں، ہر صوبے کو صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے ہیں بلوچستان میں اس وقت کورونا کا کوئی مریض انتہائی نگہداشت میں نہیں بلوچستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنا آسان ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بلوچستان زیادہ متاثر ہوسکتا ہے بلوچستان میں اس وقت آئی سی یو میں کورونا کا کوئی بھی مریض نہیں ہے، بلوچستان میں صرف کوئٹہ گنجان آب اد ہے جبکہ دیگر علاقوں میں آبادی دور دور ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کورونا کا مقابلہ کرنا آسان ہے
ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حفاظتی سامان کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر میڈیا اور خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر’وفاقی وزراء اسد عمر، زبیدہ جلال، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند، کمانڈر سدرن کمانڈ اور سینئر افسران شریک تھے وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اپریل کے آخر تک ہمارے اسپتالوں پر بہت دباؤ ہوگا’ کورونا سے اکیلے کوئی نہیں لڑسکتا، کورونا سے اکیلے نہ وفاقی حکوم ت لڑسکتی ہے اور نہ صوبائی حکومت، پوری قوم کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا مختلف ممالک میں اب لاک ڈاؤن کو ختم کیا جارہا ہے تاہم صوبے بتائیں گے کہ لاک ڈاؤن مرحلہ وار کیسے ختم کریں گے، 14 اپریل کے بعد صوبے فیصلہ کریں گے کہ لاک ڈاؤن میں کہاں نرمی کرنی ہے ہم اندازہ لگارہے ہیں’ کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، خدشہ ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہو گا، کورونا کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.